زرداری کیخلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پولو گراؤنڈ کی تعمیر میں مبینہ بے قاعدگیوں کے بارے میں کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کردیا ہے۔ عدالت کے جج محمد بشیر نے زرداری کے خلاف پانچ کیسوں کی سماعت کی، جنھوں نے صدر کی حیثیت سے اپنی میعاد گزشتہ سپٹمبر میں مکمل کی ہے۔ زرداری اصل اپوزیشن پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے پولو گراؤنڈ کی تعمیر کو غیرقانونی بتایا ہے۔