زراعت پر موسمی تبدیلی کے اثرات پر سمپوزیم کا اختتام

حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : سنٹر فار گڈ گورننس اینڈ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام 23 اور 24 فروری کو سی جی جی ، گچی باولی کیمپس میں ’ زراعت پر موسمی تبدیلی کا اثر ۔ اختیار کرنے اور نمٹنے والی حکمت عملیاں ‘ عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کیا گیا تھا ۔ جس میں زرعی حکام اور متفرق محکمہ جات سے 20 ممالک افریقہ ، ایشیا اور ساوتھ امریکہ سے عہدیدار شرکت کیے ۔ افتتاحی سیشن میں تمام قومی زرعی تحقیقی اداروں جیسے کریڈا ، آئی آئی آر آر ، آئی آئی ایم آر ، منیج اور بھی دیگر اداروں کے ہیڈس نے شرکت کی ۔ سی پارتا سارتھی ، آئی اے ایس ، اے پی سی اور سکریٹری ( زراعت ) نے سمپوزیم کا افتتاح کیا ۔ ڈاکٹر ڈیویڈ برگ ونسن ، ایکریساٹ ڈائرکٹر جنرل امتیازی مہمان نے کتاب کی رسم اجراء انجام دی ۔ پروفیسر دیوی پرساد جوا ڈی ، سی جی جی ڈائرکٹر نے بھی مخاطب کیا ۔ چہارشنبہ کو سمپوزیم کا اختتام عمل میں آیا ۔۔

تروپتی ۔ سکندرآباد ۔ کاکناڈا ٹاون چار خصوصی ٹرینیں
حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : مسافرین کے اضافہ ہجوم کے مد نظر چار خصوصی ٹرینیں تروپتی اور سکندرآباد اور سکندرآباد اور کاکناڈا ٹاون کے مابین چلائی جائیں گی ۔ ٹرین نمبر 02763 تروپتی ۔ سکندرآباد خصوصی ٹرین 26 فروری کو 19-55 بجے تروپتی سے روانہ ہو کر اگلے دن 8-20 بجے دن سکندرآباد پہنچے گی ۔ آمد و رفت کے دوران یہ اسپیشل ٹرین رینی گنٹہ ، سری کلاہستی ، گڈور ، نیلور ، اونگول ، تینالی ، وجئے واڑہ ، کھمم ، ورنگل اور قاضی پیٹ اسٹیشنس پر رکے گی ۔ ٹرین نمبر 02764 سکندرآباد ۔ تروپتی خصوصی ٹرین 29 فروری کو 19-15 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اگلے دن 8-10 بجے تروپتی پہنچے گی ۔ آمد و رفت کے دوران یہ اسپیشل ٹرین جنگاؤں ، قاضی پیٹ ، ورنگل ، کھمم ، وجئے واڑہ ، تینالی ، چیرالہ ، اونگول ، نیلور ، گڈور ، سری کلاہستی اور رینی گنٹہ اسٹیشنس پر رکے گی ۔ ٹرین نمبر 07434 سکندرآباد ۔ کاکناڈا ٹاون خصوصی ٹرین 27 فروری کو 19-15 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اگلے دن 5-15 بجے کاکناڈا ٹاون پہنچے گی ۔ آمد و رفت کے دوران یہ اسپیشل ٹرین نلگنڈہ ، مریال گوڑہ ، پدی گرالا ، ستیناپلی ، گنٹور ، وجئے واڑہ ، ایلورو ، تاڑے پلی گوڑم ، راجمندری اور ساملکوٹ ، اسٹیشنس پر رکے گی ۔ جب کہ ٹرین نمبر 07121 کاکناڈا ٹاون ، سکندرآباد خصوصی ٹرین 28 فروری کو 17-55 بجے کاکناڈا سے روانہ ہو کر اگلے دن 04-45 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ آمد و رفت کے دوران یہ اسپیشل ٹرین ساملکوٹ ، راجمندری ، نڈاڈاولو ، تاڑے پلی گوڑم ، ایلورو ، وجئے واڑہ ، کھمم ، ورنگل ، قاضی پیٹ اور چیرلہ پلی اسٹیشنس پر رکے گی ۔۔