زخم کا آسان مجرب علاج

٭ عموماً خواتین تَرکاری وغیرہ کاٹتے ہوئے بے خیالی میں ہاتھ کاٹ لیتی ہیں اور بچے بچیاں بھاگ دَوڑ میں گرکر زخمی ہو جاتے ہیں، ایسے میں سورۂ طٰہٰ کی آیات ۱۰۵تا۱۰۷ رکابی پر سات بار لکھ کر روغن بنفشہ (جو دوا ساز کے پاس مل جاتا ہے) میں حل کرکے زخم پر لگائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد آرام ہو جائے گا۔ بعد ازاں بچے ہوئے تیل کو شیشے میں محفوظ کرلیں اور جب بھی کسی کو زخم لگے، اُس کے لئے استعمال کریں۔
٭ اگر کسی کا زخم گہرا ہو یا پھوڑا، پھنسی، دنبل وغیرہ ہو جائے تو سورۂ جاثیہ کی آخری دو آیات سو بار اور سورۂ طلاق ایک بار پڑھ کر صبح و شام دَم کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد زخم سوکھ جائے گا۔
نوٹ:۔ ہر عمل کے ساتھ اول و آخر گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھیں۔
انوارالانشاء
درسی مقاصد کو پیش نظر رکھ کر ’’نسیم الجنان شرح مقامات بدیع الزمان‘‘ اور ’’انوارالانشاء حصہ اول، حصہ دوم، حصہ سوم (حصہ چہارم زیر طبع)‘‘ ترتیب دی گئی ہے، جس پر عربی ادب و قواعد کا علم رکھنے والے افراد اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
عربی ادب، تمام مدارس دینیہ عربیہ کے نصاب کی زینت ہے، اس لحاظ سے ’’انوارالانشاء‘‘ کے تینوں حصے طلبہ کی عربی دانی اور ان کو عربی ادب سے آراستہ کرنے میں مفید ثابت ہوں گے۔ انشاء، ترجمتین اور عربی قواعد پر مشتمل مولانا قاضی محمد نسیم احمد (شیخ الادب جامعہ نظامیہ) کی یہ کتاب شہ پارے، محاورات، مکالمات، اصطلاحات کے علاوہ دینی، اصلاحی، ادبی، تاریخی، انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق تعبیری خاکوں کے ساتھ جدید الفاظ، تراکیب، جملوں، قواعد، تطبیقی قواعد کی توضیح، مشقی سوالات اور عام فہم عربی زبان و اسلوب سے مزین، طلبہ کی دلچسپی برقرار رکھنے اور بتدریج اعلیٰ منزل کی طرف اُن کو رواں دواں رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔