برسلز۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے آج برسلز میں اپنے ناٹو اور یوروپی یونین ہم منصبوں سے ملاقات کی تاکہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔ حالانکہ ریکس ٹلرسن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ امریکی وزیرخارجہ کی حیثیت سے ان کا مستقبل غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے لیکن حلیف ممالک آج بھی یہی کہتے ہیں کہ ریکس ٹلرسن کا امریکی سیاست میں اہم رول ہے۔ یاد رہیکہ ایک ظہرانے کے دوران موصوف یوروپی یونین کے وزرائے خارجہ کے علاوہ یونین کے سفارتی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے بات چیت کریں گے۔ بعدازاں موصوف دو روزہ ناٹو اجلاس میں شمالی کوریا کے میزائلس پروگرام اور روس کی جارحیت کے موضوعات پر بات چیت کریں گے تاہم ان کا دورہ ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب اس کا پس منظر انتہائی مشکل حالات کی عکاسی کررہا ہے۔