بیجنگ۔ 20 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) چینی سائنسدانوں نے طب کی دنیا میں نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کرڈالی۔ اس آپریشن میں 2 ماہ قبل ٹریفک حادثے کے سبب نچلے دھڑ سے مفلوج ہوجانے والے شخص کے کمر کے مہروں کو ری جنریٹو اسٹیم سیل ٹرٹیمنٹ کے ذریعے دوبارہ جوڑا گیا۔چینی سائنسدانوں کی10 سالہ تحقیق کے بعد تیانجن میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلاآپریشن 4 گھنٹے جاری رہا، جس میں ڈاکٹروں نے ریڑھ کی ہڈی میں خلاء پیدا کرتے ہوئے دوبارہ سے افزائش شدہ اسٹیم سیل اْس میں منتقل کئے۔