نئی دہلی 31 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صنعتی کارکنوں کے ریٹیل افراط زور میں معمولی اضافہ ہوکر وہ نومبر میں 11.47فیصد ہوگیا ۔ اکٹوبر میں یہ 11.06 اور گذشتہ سال اسی ماہ میں 9.55 فیصد تھا ۔ افراط زر میں اضافہ کی وجہ غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔ وزارت محنت کے ایک بیان کے بموجب سال بہ سال افراط زر کی پیمائش ماہانہ صارفین کی قیمت کے اشاریہ ۔صنعتی کارکن کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔
یو پی پولیس کو آر ٹی آئی کارکن کے اغواء پر قومی انسانی حقوق کمیشن کی نوٹس
نئی دہلی 31 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام )قومی انسانی حقوق کمیشن نے آج یوپی پولیس کو تحقیقات کی سست رفتار پیشرفت پر نوٹس جاری کردی ۔ ایک حق معلومات قانو ن کے کارکن کا گوتم بدھ نگر سے حملہ کر کے اغواء کرلیاگیا ۔ کمیشن کے بیان کے بموجب نوٹس یو پی کے ڈی جی پی اور گوتم بدھ نگر کے ایس ایس پی کے حوالہ کردی گئی ہے اور ان سے اندرون دو ہفتہ جواب طلب کیا گیا ہے ۔