حیدرآباد 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) انکم ٹیکس عہدیداروں کے بعد اب پولیس نے بھی ریونت ریڈی کے ساتھیوں کا تعاقب کرنا شروع کردیا۔ تازہ ترین کارروائی میں نوٹ برائے ووٹ اسکام کے ملزم آر اودے سمہا کے قریبی ساتھی رندیپ ریڈی کو اُپل پولیس نے حراست میں لے کر اُس کے قبضہ سے طلائی زیورات، نقد رقم اور ایک ہارڈ ڈسک ضبط کرنے کے بعد رہا کردیا ۔ پولیس کی ایک ٹیم نے رندیپ ریڈی کو اتوار کی شب لٹل فلاور جونیر کالج اُپل کے قریب حراست میں لے کر اُس کی کار کی تلاشی کی جس میں طلائی زیورات اور نقد رقم کے علاوہ ایک ہارڈ ڈسک بھی برآمد ہوئی۔ پُراسرار طورپر لاپتہ ہونے پر اُس کے افراد خاندان نے پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔رندیپ ریڈی نے کہاکہ اُن کا اِس ہارڈ ڈسک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اُدے سمہا نے ہارڈ ڈسک اور بینک لاکر کی چابی حوالہ کیا تھا۔