ریونت ریڈی کی دختر کی منگنی میں چندرا بابو نائیڈو کی شرکت

حیدرآباد 11 جون ( پی ٹی آئی ( ) آندھرا پردیش چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو ‘ ان کے کابینی رفقا ‘ تلگودیشم ‘ کانگریس اور دوسری جماعتوں کے قائدین نے آج تلنگانہ تلگودیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی کی دختر کی منگنی میں شرکت کی ۔ ایک مقامی عدالت نے ریونت ریڈی کو منگنی کی تقریب میںشرکت کیلئے عبوری ضمانت فراہم کی تھی ۔ سمجھا جارہا ہے کہ نائیڈو اور تلگودیشم کے کئی ارکان اسمبلی کی شرکت مشکل وقت میں ریونت ریڈی سے اظہار یگانگت کیلئے تھی ۔