حیدرآباد ۔ /7 جون ( این ایس ایس ) گوڑنگل کے تلگودیشم رکن اسمبلی جو مبینہ ’’نوٹ برائے ووٹ‘‘ کیس کے تحت اے سی بی کی تحویل میںہیں ان کے وکلاء کے مطابق علیل ہوگئے ہیں ۔ ریونت ریڈی اے سی بی کی جانب سے دوسرے دن کی پوچھ گچھ کے بعد ان کے وکلاء نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریونت ریڈی کے علاوہ دیگر دو ملزمین سبا سٹین ہیری اور اُدے سمہا بھی علیل ہیں ۔ وکلاء نے الزام عائد کیا کہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے ریونت ریڈی سے آج 60 سوالات کئے۔