حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پی پی ایس موٹرس اور رینولٹ حمایت نگر کے مابین آج ایک شراکت داری عمل میں آئی جس کا آغاز سمیت ساہنی ، سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر رینولٹ انڈیا آپریشن نے آج یہاں کیا ۔ اس موقع پر کسٹمرس ، بہی خواہوں اور رینولٹ اور پی پی ایس موٹرس کے عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ شوروم کو رینولٹ کے معیار کے مطابق بنایا گیا ہے جو اپ مارکٹ حمایت نگر علاقہ میں واقع ہے ۔ شوروم میں 4,500 مربع فیٹ کے رقبہ پر 5 کارس ڈسپلے کے ساتھ پھیلا ہوا ہے ۔ مسٹر ساہنی نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ورکشاپ کا بھی عنبر پیٹ میں افتتاح کیا جو 12 میکانیکل اور 9 باڈی شاپ بیز کے علاوہ عصری و جدید طرز کے آلات سے لیس ہے تاکہ کسٹمرس مطمئن ہوسکیں ۔ مسٹر سنگھوی نے بتایا کہ بہت جلد اس شراکت داری کے تحت کوکٹ پلی میں دوسرا رینولٹ شوروم کھولا جائے گا ۔۔