نئی دہلی ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اب ریل ٹکٹ منسوخ کرانا آسان ہوگا ۔ نمبر 139 ڈائل کریں اور بک کردیا گیا ریل ٹکٹ کیانسل کرائیں ۔ یہ سہولت اپریل سے فراہم ہوگی ۔ اب تک مسافرین کو بک کیا گیا ریل ٹکٹ منسوخ کرانے کافی پاپڑ بیلنے پڑتے تھے ٹکٹ کیانسل کرانے اور پیسے واپس لینے کے لیے مقررہ وقت پر کاونٹر پر پہونچنا بہت دشوار کن تھا ۔ اب ریلوے ایسا انتظام کررہی ہے کہ 139 ڈائیل کریں کیانسل کیے جانے والے ٹکٹ کی تفصیل بتائیں ۔ ون ٹائم پاسورڈ OTP وصول کریں OTP اس دن کاونٹر پر پیش کریں اور رقم واپس حاصل کریں ۔ یہ سہولت ان لوگوں کے لیے ہوگی جو ٹکٹ کاونٹرس پر بک کیے ہوں ۔۔