حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : (سیاست نیوز ) : ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت گروپ ڈی زمرہ میں تقررات کے لیے ملک گیر سطح پر امتحانات کے ہال ٹکٹ جاری ہورہے ہیں ۔ امیدواروں کو اپنے ناموں کے حروف کے لحاظ سے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کرنا ہوگا ۔ ان امیدواروں کے لیے ماڈل ٹسٹ اور گائیڈنس لکچر اتوار 22 جولائی کو دو بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔۔