ریلوے کرایہ میں اضافہ کی تجویز نہیں

نئی دہلی۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ریلویز اپنے کرایوں میں اضافہ کی کوئی تجویز نہیں رکھتا۔ حکومت نے ایوان راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے اس کا انکشاف کیا۔ محکمہ مواصلات نے کہا کہ جی ایس ٹی موجودہ 18 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کردیا جائے گا جو مواصلاتی خدمات پر عائد ہوگا۔ ایوان پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں حکومت نے اس کا انکشاف کیا۔ ایوان پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر ہیگڈے کے دستور اور سیکولر دشمن تبصرہ پر شوروغل کی وجہ سے کارروائی معطل رہی۔

پی یو سی کا طالب علم لاپتہ
مڈ بدری۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یہاں اپنے گاوں سے لوٹنے کے بعد ایک طالب علم کے کالج میں حاضر ہونے کے بجائے لاپتہ ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق طالب علم کی شناخت الواس کالج میں زیرتعلیم ہیمنتاگوپا ریڈی مقی وجئے پورہ، تالے کوٹے (17) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ 11 ڈسمبر کو گھر سے اسکول لوٹا تھا۔ پولیس تھانے میں اغوا کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔