ریلوے میں ملازمتیں کل ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریلوے میں گروپ ڈی زمرہ کے ایک لاکھ سے زائد پوسٹ پر تقررات کے لیے فارمس آن لائن داخل کرنے کی قطعی آخری تاریخ 12 اپریل ہے ۔ میٹرک کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ امیدوار کو آدھار کارڈ نمبر ، ایس ایس سی میمو ، فوٹو دستخط کے ساتھ فارم آن لائن داخل کے لیے شرائط میں موبائل نمبر او ٹی پی اور ای میل کے او ٹی پی کو دے کر تکمیل کرنا ہوتا ہے ۔ محبوب حسین جگر احاطہ سیاست عابڈس پر اہل امیدوار رہنمائی کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ امتحان آر آر سی کے تحت رہے گا ۔۔