ریلوے مسافر کے پاس سے 1992گرام سونابرآمد

حیدرآباد24ستمبر(یواین آئی) آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں انٹلی جنس کی اطلاع پرڈائرکٹوریٹ آف ریونیو کے افسروں نے گوہاٹی سے چینئی جانے والی ٹرین نمبر15630میں وشاکھا پٹنم ریلوے اسٹیشن پر ایک مسافر کے پاس سے سوناضبط کیا جو دو بیگس میں بسکٹس کی شکل میں اور گٹار میں چھپاکر رکھاگیا تھا۔اس سونے کا وزن 1992گرام ہے ۔ اس سونے کو میانمار سے ہندوستان لایاگیا تھا اور اسے چینئی لے جایاجارہاتھا تاکہ اس کو مخصوص شخص کو دیاجاسکے ۔اس سونے کی مالیت 62,34,960 روپئے ہے ۔اس مسافر کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔