حیدرآباد۔/17ڈسمبر، ( سیاست نیوز) جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے مسٹر کے پی کے سریواستو نے آج یہاں کہا کہ ریلوے ملازمین کے لئے مسافروںکی بہترین خدمت ہی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ مولا علی میں زونل ریلوے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تربیت یافتگان سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر نے کہا کہ ہر ایک ریلوے ملازم کو یہ تربیت دی گئی ہے کہ وہ ریلوے مسافروں کی خدمت کو ترجیحی بنیاد پر انجام دے۔ انہوں نے تمام تربیت یافتہ افراد سے کہا کہ وہ روز اول سے ہی اپنی سرویس کو عمدہ طور پر انجام دینے کی کوشش کریں۔