ریلوے سے ایک لاکھ روپئے کے ہرجانہ کی وصولی

نئی دہلی یکم جون (سیاست ڈاٹ کام )یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہ عوامی نمائندوں کو بلند بانگ دعوے نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس طرح کے اعلانات اخلاقیات اور قانون کے تابع ہوتے ہیں ۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2007 کے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ میں مہلوک کے فرزند کو فراہمی ملازمت میں 8 سال کی تاخیرپر ریلویز کو ایک لاکھ روپئے ہرجانہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔عدالت نے یہ نشاندہی کی کہ اس وقت کے وزیر ریلوے لالو پرساد یادو نے بم دھماکہ میں ہلاک افراد کے ورثاء کو 10 لاکھ روپئے معاوضہ کے علاوہ ریلویز میں خاندان کے ایک فرد کو ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ درخواستگذار فریاز کی والدہ سکینہ بیگم 68 مہلوکین میں شامل تھیں جبکہ 18 فروری 2007 کو سمجھوتہ اکسپریس (دہلی ۔ اٹاری ٹرین ) میں بم دھماکہ پیش آیا تھا ۔ عدالت نے المناک حادثہ کے موقع پر کھوکھلے وعدے نہیں کرنا چاہئے بصورت دیگر سرکاری حکام پر سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا۔