حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) ریلوے بجٹ 2014ء میں اعلان کردہ ٹرین نمبر 11075/11076 ایل ٹی ٹی ممبئی۔ بیدر۔ ایل ٹی ٹی ممبئی ویکلی ایکسپریس براہ کلیان، کردو واڑی، لاتور روڈ اور بھالکی کو وزیر ریلویز سریش پربھاکر بربھو ویڈیو ریموٹ لنک کے ذریعہ نئی دہلی سے 10 فروری کو جھنڈی دکھاکر آغاز کریں گے۔ یہ تاریخی شہر بیدر سے ہندوستان کے صدر مقام کو جڑنے والی پہلی راست ٹرین ہوگی۔ ٹرین ہذا کی افتتاحی سرویس اسپیشل ٹرین کے طور پر چلائی جائے گی۔ افتتاحی ٹرین نمبر 01075 ایل ٹی ٹی ممبئی ۔ بیدر افتتاحی خصوصی ٹرین ایل ٹی ٹی ممبئی سے 10 فروری کو 3:30 بجے سہ پہر آغاز ہوگی اور اگلے دن 10:30 بجے صبح بیدر کو اس کی آمد ہوگی۔ واپسی کے ڈائریکشن میں ٹرین نمبر 01076 بیدر ۔ ایل ٹی ٹی ممبئی افتتاحی اسپیشل بیدر سے 11 فروری کو 4:30 بجے شام آغاز ہوگی اور ایل ٹی ٹی ممبئی کو اگلے دن 8:15 پر اس کی آمد ہوگی۔ ان روٹ یہ افتتاحی رن سرویس تھانے کلیان، لونا والا، پونے، کردو واڑی، عثمان آباد، لاتور، لاتور روڈ، اودگیر، کمل نگر اور بھالکی اسٹیشن دونوں ڈائریکشنس میں رکیں گی۔ باقاعدہ طور پر ٹرین نمبر 11075 ایل ٹی ٹی ۔ ممبئی ۔ بیدر ایکسپریس ایل ٹی ٹی ممبئی سے 17 فروری کو 12 بجکر 05 منٹ پر دوپہر میں روانہ ہوگی اور اگلے دن 4 بجے شام اس کی بیدر آمد ہوگی۔ واپسی کے ڈائرکشن میں ٹرین نمبر بیدر ۔ ایل ٹی ٹی ممبئی ویکلی ایکسپریس بیدر سے 18 فروری کو 7:30 بجے صبح روانہ ہوگی اور اسی دن 11 بجکر 55 منٹ پر شام ایل ٹی ٹی ممبئی کو اس کی آمد ہوگی۔ ان روٹ یہ ٹرینیں تھانے، کلیان، لونا والا، پونے، کردو واڑی، عثمان آباد، لاتور، لاتور روڈ، اودگیر، کمل نگر اور بھالکی اسٹیشنس پر دونوں ڈائریکشنس میں رکیں گی۔ یہ ٹرین 18 کوچیس یعنی ایک اے سی II ٹائر، دو اے سی III ٹائر، 7 سلیپر کلاس، چھ جنرل سیکنڈ کلاس اور دو سیکنڈ کلاس لگیج معہ بریک ویان کوچیس پر دفتری ریلیز کے مطابق مشتمل ہوں گی۔