حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ریلوے بورڈ چاہتا ہے کہ تمام زونل ریلویز ریلوے بجٹ 2015 میں اعلان کردہ ریلوے اسٹیشنوں پر مختلف مسافرین کی ضروری سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں ۔ مسٹر پی کے سریواستو ، جنرل مینجر ، ایس سی آر نے 16 اپریل کو ریل نیلائم سکندرآباد پر ایس سی آر کے تمام ڈیویژنوں کے پرنسپل ہیڈس آف دی ڈپارٹمنٹ اور ڈیویژنل ریلوے مینجرس کے ساتھ اعلیٰ سطحی کاموں پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس کے دوران مسٹر سریواستو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر جاریہ مسافرین کی سہولتوں کے کاموں کے موقف کا باریکی سے جائزہ لیا ۔ عہدیداروں سے خطاب کے دوران سریواستو نے ہدایت دی کہ بجٹ تخمینہ کو مکمل صرف کرتے ہوئے زون پر ریلوے اسٹیشنس پر مسافرین کی سہولتوں کے کاموں کا فوری منصوبہ بنائیں اور تکمیل کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیشنوں پر دسٹ بنس ، ٹائیلٹس کے معیار کو ڈیزائن کریں اور صفائی کو یقینی بنائیں ۔ معلنہ اسٹیشنوں پر ایسکلیٹرس اور لفٹس کی فراہمی کے ساتھ منظورہ کاموں کی تکمیل کی جائے ۔ جہاں صبح کی ٹرینیں طویل وقت کے لیے رکتی ہیں ۔ پلیٹ فارمس کو توسیع دیں اور دراز کریں ۔ پلیٹ فارمس پر شیلٹرس فراہم کریں درکار پینے کے پانی کا انتظام کریں ۔۔