حیدرآباد ۔ 7 نومبر (سیاست نیوز) محکمہ ریلوے میں گروپ ڈی زمرہ کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے ماہ نومبر میں ہر اتوار کو امتحانات ریلوے رکروٹمنٹ سیل آر آر سی کے تحت ہورہے ہیں اب دوسرا امتحان 9 نومبر کو صبح اور دوپہر کے سیشن میں ہے۔ ایسے امیدوار جن کے امتحانات 16 نومبر، 23 نومبر اور 30 نومبر کو مقرر ہے ان کیلئے امتحانی مشق کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر کل اتوار 9 نومبر کو 3 تا 5 بجے ماڈل ٹسٹ رکھا گیا ہے۔ کوچنگ شام 5 تا 7 بجے رکھی گئی ہے۔