ریسرچ اسکالرس اور ڈاکٹوریٹ کے لیے ایوارڈس ، درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ڈاکٹر کے رتنا ، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر کے وی راؤ سائنٹفک سوسائٹی کے بموجب سوسائٹی کو اس کے 16 ویں اینول ریسرچ ایوارڈس کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ یہ ایوارڈس 30 سال سے کم عمر ریسرچ اسکالرس اور ڈاکٹوریٹ کی جانب سے بیسک سائنس میں ریسرچ کے لیے دئیے جاتے ہیں ۔ ایسے طلبہ جو تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، ٹاملناڈو یا کرناٹک ریاستوں میں کسی یونیورسٹی یا ریسرچ انسٹی ٹیوشن میں رجسٹرڈ ہوں وہ درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ اہلیت اور شرکت کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات کے لیے kvrss.org پر ملاحظہ کریں یا فون نمبرات9959444933  ، 9849990794 پر ربط کریں ۔۔