ریزرو بینک ملازمین کی 4 اور 5 ستمبر کو اجتماعی رخصت

حیدرآباد 20 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) یونائیٹیڈ فورم اف ریزرو بینک آفیسرس اینڈ ائمپلائز نے آج اعلان کیا کہ اس کے ارکان 4 اور 5 ستمبر کو اجتماعی رخصت حاصل کریں گے تاکہ ان کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی پر زور دیا جاسکے ۔ یونائیٹیڈ فورم نے آج ریزرو بینک کے دفتر کے قریب خاموش مظاہرہ کیا جس میں فورم کے کئی قائدین نے شرکت کی ۔ ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند کے رویہ پر ناراضگی ظاہر کرنے ریزرو بینک اسٹاف کے ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 4 اور 5 ستمبر کو ایک روزہ اجتماعی رخصت حاصل کریں گے ۔