ریاست کی غیر منصفانہ تقسیم ،مجھے سیاست میں لے آئی : پون کلیان

چتور ۔ 5 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : جنا سینا پارٹی کے بانی اور فلم اداکار پون کلیان نے آج کہا کہ وہ خاص حالات کے تحت سیاست میں داخل ہوئے ہیں ۔ ضلع چتور میں بی جے پی ۔ تلگو دیشم اتحاد کے امیدواروں کے حق میں مہم چلاتے ہوئے پون کلیان نے کہا کہ ’ میں کچھ خصوصی حالات کے تحت سیاست میں داخل ہوا ہوں اور مجھے کسی عہدہ کی خواہش نہیں ہے ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عام آدمی کی طرح زندگی گذارنا چاہتے ہیں اور وہ ان کے مقام کو کبھی نہیں بھولے ہیں ۔ ٹی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ کو بھی انہوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر سونیا گاندھی ہندوستان میں پیدا ہوئی ہوتیں تو ریاست کی تقسیم نہیں ہوئی ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ سیما آندھرا عوام کے ساتھ بڑی نا انصافی کے خلاف وہ سیاست میں آئے ہیں ۔۔