حیدرآباد 2 جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم کے ورکنگ صدر اے ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ریاست تلنگانہ صرف ایک فرد واحد کے قبضہ میں آگئی ہے ۔ تلنگانہ تلگودیشم کی جانب سے یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ریاست کی ساری دولت صرف ایک خاندان کے ہاتھ میں جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تلگودیشم کی جانب سے ریاست کو ایک خاندان کے اقتدار سے بچانے جدوجہد کی جائیگی ۔