ریاست میں کانگریس اقتدار پر واپس آئے گی ‘ سبیتا اندرا ریڈی

حیدرآباد 17 جولائی ( این ایس ایس ) سابق وزیر داخلہ سبیتا اندرا ریڈی نے آج اس یقین کا اظہار کیا کہ کانگریس پارٹی ریاست میں برسر اقتدار ٹی آر ایس کا 2019 کے انتخابات میںصفایا کردے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کیڈر کے معاملہ میں کانگریس مستحکم ہے ۔ انہوں نے چیوڑلہ ‘ ملکاجگری پارلیمانی حلقوں کے جائزہ اجلاس میںشرکت کی ۔ انہوں نے یہ واضح کردیا کہ وہ 2019 انتخابات میں مہیشورم سے مقابلہ کرینگی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ جیسے کئی قائدین ہیں لیکن وہ اوور ایکشن میں نہیں رہتے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں داخلی آزادی ہے جبکہ ٹی آر ایس میں ایسا نہیں ہے ۔