حیدرآباد 25 مارچ ( آئی این این ) وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو نے آج کہا اعتراف کیا کہ ریاست میں وٹرنری اسسٹنٹس کی جملہ 778 جائیدادوں میں 733 جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔ تلگو دیشم کے رکن آر کرشنیا کی جانب سے اسمبلی میں اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 389 جائیدادوں پر راست تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ تقررات کی منظوری دیدی ہے ۔ کمیشن کی جانب سے بہت جلد اعلامیہ جاری کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ مابقی جائیدادوں کیلئے فیڈر چینل سے تقررات کیلئے جائیں گے جس کیلئے تعلیمی اہلیت کا جائزہ لینے کا عمل چل رہا ہے ۔