حیدرآباد 28 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آئندہ دو دن کے دوران ریاست بھر میں موسم خشک رہے گا۔ ساحلی آندھرا ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی اور خشک ہی رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں آئندہ دو دن کے دوران مطلع بالکل صاف رہے گا ۔ صبح کے وقت کہر ہوسکتی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سلسئیس اور کم سے کم 16 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ گذشتہ دن بھی ریاست کے تینوں ہی علاقوں میں موسم خشک رہا اور کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ۔