حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : برقی بچت کے ایک اور بڑے پروگرام کے طور پر اے پی حکومت ڈسکامس کے حقیقی صارفین میں ایل ای ڈی بلبس کی بڑی تعداد تقسیم کررہی ہے ۔ اس کا مقصد ریاست میں ایل ای ڈی کے استعمال کو مزید تقویت دینا ہے ۔ مختلف زمرہ جات میں نہایت ہی واجبی قیمت تقریبا 90 روپئے میں 9 واٹ کا ایل ای ڈی بلب دیا جارہا ہے ۔ جس کی بازاری قیمت 300 تا 400 روپئے فی ایل ای ڈی بلب ہے ۔ اس طرح استفادہ کنندوں کو 250 تا 300 روپئے کا راست فائدہ فی بلب پر ہوگا ۔ اجئے جین پرنسپل سکریٹری ، انرجی ، آئی اینڈ آئی ، سی آر ڈی اے بہمراہ جی سائی پرساد پرنسپل سکریٹری ( سی ایم او ) اور کے وجئے آنند ، سی ایم ڈی / اے پی ٹرانسکو اور ایم ڈی / اے پی جینکو وزیراعلیٰ کی معاونت کررہے ہیں ۔ حالیہ اسمبلی بجٹ سیشن میں ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز نے برقی بچت کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ۔ وزیر اعلی نے اس طرح کی مدد کیلئے زور دیا ہے ۔۔