عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ سی ای او کلکٹرس سے تبادلہ خیال
حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج دوپہر اپنے چیمبرس سے ضلع کلکٹرس اور ڈسٹرکٹ الیکشن احکام سے ویڈیو کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران بیلٹس یونٹس ، کنٹرول یونٹس اور وی وی پیاٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ سی ای او نے مشینوں کی پہلی سطح کی تنقیح کے علاوہ بیلٹ یونٹس کنٹرول یونٹ اور وی وی پیاٹ مشینوں کی موثر کارکردگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے پولنگ اسٹیشنوں کیلئے اسٹاف ، ساز و سامان اور دیگر ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کیا۔ رجت کمار نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے 8 لوک سبھا حلقہ جات ، عادل آباد ، پدا پلی ، ملکاجگری ، حیدرآباد ، چیوڑلہ ، نلگنڈہ ، بھونگیر ، کھمم کو حساس قرار دیا ہے ۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریاست میں 34,603 پولنگ مراکز تقریباً 60 ہزار الکٹرانک ووٹنگ میشن دستیاب رکھے جارہے ہیں ۔