جالنہ ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی مہاراشٹرا کے صدر راؤ صاحب دانوے نے این سی پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت دیویندر فرنویس حکومت کے خلاف اس کا احتجاج ریاست میں قحط کا ذمہ دار ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی پی کو حکومت کے خلاف احتجاج کا کوئی اخلاقی حق نہیں تھا۔ کیونکہ وہ 70 ہزار کروڑ روپئے مالیتی آبپاشی پراجکٹس میں بے قاعدگیوں کی ذمہ دار ہے۔ این سی پی کے آبپاشی اسکام کا نتیجہ ہی موجودہ قحط ہے۔