ریاست میں تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک کا امکان

حیدرآباد 8 مئی ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میںکچھ مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش بھی ہوسکتی ہے اور اعظم ترین درجہ حرارت 41 ڈگری سلسئیس سے 43 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ گرج چمک کا بھی امکان ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 41 ڈگری سلسئیس اور اقل ترین 27 ڈگری سلسئیس کے آس پا س ہوسکتا ہے ۔ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر گذشتہ 24 گھنٹوں میں بارش بھی ریکارڈ کی گئی ۔