ریاست قرض کے بوجھ میںڈوبتی جا رہی ہے : ملوبٹی وکرامارک

حیدرآباد 5 اکٹوبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس تشہیری مہم کمیٹی کیصدر نشین ملو بٹی وکرامارک نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت نے اپنے اقتدار میں ایک ایکڑ اراضی کو بھی پانی فراہم نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس نے ان نوجوانوں کو جیل منتقل کردیا جنہوں نے روزگار کا مطالبہ کیا تھا ۔ حکومت نے ایک بھی صنعت قائم کئے بغیر سرکاری خزانہ کو خالی کردیا ہے ۔ ریاست میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے اس کے برخلاف ریاست پر قرض کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے ۔ ملو بٹی وکرامارک نے آج گاندھی بھون میں تلنگانہ شہیدوں کے افراد خاندان اور جے اے سی قائدین سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے عوامی جذبات کے پیش نظر تلنگانہ ریاست قائم کی ہے ۔