ایوارڈز کی پیشکشی اور کل ہند مشاعرہ
حیدرآباد۔/7ڈسمبر، ( راست ) جناب اسلم فرشوری کنوینر جشن کے بموجب جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلیٰ ریاست تلنگانہ کی زیر نگرانی تشکیل کردہ جشن تلنگانہ کمیٹی کے زیر اہتمام 12ڈسمبر کو شام 6بجے للت کلاتھورنم پبلک گارڈن نامپلی میں تلنگانہ کے 10اضلاع کے اردو، تلگو، ہندی کے ادیبوں، شاعروں اور سماجی خدمات سے وابستہ شخصیتوں کو ان کی ادبی، علمی اور سماجی خدمات کیلئے ایوارڈز پیش کئے جائیں گے۔ ایوارڈ تقریب کے بعد ایک کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں نائب وزیر اعلیٰ جناب محمد محمود علی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ مشاعرہ میں ملک کے شعراء کرام جن میں جوہر کانپوری، شبینہ ادیب، نعیم اختر، عزم شاکری، نصرت مہدی، ڈاکٹر تابش مہدی ( دہلی) شیاما سنگھ صبا ( رائے بریلی ) حامد بھساولی ( ممبئی) کلام سنائیں گے۔