حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے جونیر ڈاکٹرس کے انداز کو اپناتے ہوئے آندھرا پردیش میں جونیر ڈاکٹرس نے ان کے مطالبات کی تائید میں آج غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کی ۔ ان کا اہم مطالبہ یہ ہے کہ حکومت ایک سال تک دیہی علاقوں میں لازمی خدمت کو منسوخ کرنے کا تیقن دے ۔ اس ہڑتال کے باعث ریاست میں زیادہ تر سرکاری دواخانوں میں طبی خدمات متاثر ہوئیں ۔ ہڑتال کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے وزیر صحت کے سرینواس نے کہا کہ حکومت جونیر ڈاکٹرس کے واجبی مطالبات پر غور کرنے کے لیے تیار ہے ۔۔