ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں ویب پر مبنی ٹیکسی خدمات پر حکومت کا امتناع

نئی دہلی ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں ایک نوجوان اگزیکیٹیو کی عصمت ریزی کی مذمت کرتے ہوئے مرکز نے آج تمافم ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ ویب پر مبنی ٹیکسی خدمات بشمول ابیر پر امتناع عائد کردیا جائے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومتوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوںکے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ویب کی بنیاد پر ٹیکسی خدمات فوری بند کردی جائیں۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا میں از خود بیان دیتے ہوئے تیقن دیا کہ ملک میں خواتین اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کردیا کہ حکومت ٹیکسی خدمات پر امتناع عائد کرنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن اس کی کارروائیوں کو باقاعدہ بنانا چاہتی ہیں۔