رہائشی علاقوں میں شراب کی دکانات ، آندھراپردیش میں خواتین تنظیموں اور عوام کا حتجاج

حیدرآباد، 3جولائی (یواین آئی )رہائشی علاقوں کے قریب شراب کی دکانات کھولنے کے خلاف آندھراپردیش کے مختلف علاقوں میں خواتین تنظیموں اور عوام کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے ۔ قومی شاہراہوں اور ریاستی شاہراہو ں کے قریب واقع ان دکانات کو برخواست کرنے کیلئے سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے جس کے بعد ان دکانات کو رہائشی علاقوں کو منتقل کیا جارہا ہے ۔ مقامی افراد اس کی مخالفت کر رہے ہیں جو اس مسئلہ پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے قومی شاہراہوں سے پانچ سو میٹر اور ریاستی شاہراہوں سے دوہزا رمیٹر کی دوری پر دکانات لگانے کی ہدایت دی ہے تاہم وجئے واڑہ ، گنٹور اور دیگر علاقوں کے عوام نے اس مسئلہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ا س احتجاج میں خواتین تنظیموں سمیت مقامی افراد کی کثیر تعداد حصہ لے رہی ہے ۔ان احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور انصاف کرنے کامطالبہ کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں کے قریب شراب کی دکانیں کھولنا انتہائی نامناسب ہے اور اس سے ان کے علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسکولس، عبادت گاہوں کے قریب کسی بھی صورت میں شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔