سی بی آئی کو مکتوب، تلگودیشم کے رکن کونسل بی وینکنا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کے رکن آندھراپردیش قانون ساز کونسل مسٹر بی وینکنا نے رکن پارلیمان کانگریس پارٹی مسٹر کے وی پی رامچندر راؤ کے تمام املاک و اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں وہ سی بی آئی کو ایک مکتوب روانہ کریں گے۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ کانگریس پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدین رات کے اوقات میں آپس میں مل بیٹھ کر تبادلہ خیال کرکے صبح میں تلگودیشم پارٹی پر غیر ضروری کیچڑ اُچھال رہے ہیں۔ مسٹر بی وینکنا نے دریافت کیاکہ مسٹر کے وی پی رامچندر راؤ کی سیاسی زندگی کے آغاز سے قبل ان کے اثاثہ جات و املاک کیا تھے اور اب ان کے اثاثہ جات و املاک کتنے ہیں۔ انھوں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ہدف ملامت بناتے ہوئے کہاکہ ضلع کرنول کی کونسل نشست انتخابات میں حصہ لینے سے گھبرا کر انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اگر انتخابات میں حصہ لینے کی صورت میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اپنی شکست کا اندازہ ہوچکا ہے۔ علاوہ ازیں کہاکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو آئندہ انتخابات کے موقع پر تمام حلقہ جات اسمبلی سے مقابلہ کرنے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو موقف حاصل نہیں ہے۔ رکن کونسل تلگودیشم پارٹی نے مزید کہاکہ تلگودیشم پارٹی سے وابستہ رہے وقت ممتاز تلگو فلم ایکٹر و قائد وائی ایس آر کانگریس پارٹی شریمتی روجا نے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو مخالف خواتین قائد سے تعبیر کیا تھا۔ لیکن آج پارٹی تبدیل ہونے کے ساتھ ہی شریمتی روجا نے اپنی سُر ہی تبدیل کردی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ شریمتی روجا سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو کوئی فائدہ تو نہیں ہوگا بلکہ نئے مسائل سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو دوچار ہونا پڑے گا۔