رکن پارلیمنٹ وائی ایس آر کانگریس وجئے سائی ریڈی کو بھگوان بھی نہیں بچائے گا

غلط حسابات کی پیشکشی ، چور کمپنیوں کا قیام ، اے نارائن ریڈی اے پی کے وزیر کا ردعمل
حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) سینئیر قائد تلگودیشم پارٹی و ریاستی وزیر ریاست آندھراپردیش مسٹر اے نارائن ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی رکن پارلیمان مسٹر وجئے سائی ریڈی پر اپنی شدید برہمی کا ا ظہار کیا اور مسٹر وجئے سائی ریڈی کو ایک بداخلاق قائد سے تعبیر کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ایک بدتہذیب پارٹی سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غلط حسابات پیش کرنے اور چور کمپنیاںقائم کرنے کے مسٹر وجئے سائی ریڈئ ماہر ہیں ۔ وزیر نے مزید کہا کہ نریندر مودی کے پیر چھونے والے وجئے سائی ریڈی کو بھگوان بھی نہیں بچائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے بزرگوں کے نام پر ٹرسٹ چلا رہے ہیں ۔ لیکن کوئی کلب نہیں چلا رہے ہیں اور ان کے ٹرسٹ سے کئی ایک فلاحی خدمات و پروگرامس انجام دئے گئے ۔ مسٹر اے نارائن ریڈی نے وجئے سائی ریڈی کو چیالنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان پر عائد کردہ الزامات کو ثابت کردکھانے پر ازخود پھانسی لیکر خودکشی کرلینے کیلئے تیار ہیں ۔