حیدرآباد 30 جنوری ( فیاکس) مرکزی رویت ھلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ھلال ماہ ربیع الثانی بروز جمعہ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ھلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ اور عامۃ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24521088, 24513246, 24576832, 9000 008138, 9866112393پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تا کہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ھلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تا کہ حصول اطلاع میں سہولت ہو۔