روہنگیا پناہ گزین قومی سلامتی کیلئے خطرہ:حکومت ہند

نئی دہلی ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند نے سپریم کورٹ میں کہا کہ روہنگیا پناہ گزین قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ۔ سپریم کورٹ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے روہنگیا مسلمانوں کو میانمار واپس بھیج دینے کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی سماعت کررہی تھی ۔ حکومت ہند کی جانب سے ایک سینئر وکیل نے عدالت میں حلف نامہ داخل کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت روہنگیائیوں کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ سمجھتی ہے۔