روہنگیا مسئلہ پر ہند ۔ بنگلہ دیش سرحدی سربراہان کے مذاکرات

نئی دہلی ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بنگلہ دیش سرحدوں کا تحفظ کررہی فوج کے سربراہان کا اجلاس کل شروع ہورہا ہے جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کی نقل و حرکت، جعلی ہندوستانی کرنسی کی اسمگلنگ اور منشیات کی منتقلی جیسے موضوعات زیربحث آئیں گے۔ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی ڈی) کا 24 رکنی وفد ڈائرکٹر جنرل میجر عبدالحسین کی قیادت میں بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) ٹیم سے جس کی قیادت سربراہ کے کے شرما کررہے ہیں، ملاقات کریں گے۔ ڈائرکٹر جنرل سطح کی یہ دونوں ممالک کے مابین 45 ویں ملاقات ہوگی۔ یہ سلسلہ 5 اکٹوبر تک جاری رہے گا۔ دونوں ممالک نے سرحد پر روہنگیا مسلمانوں کی حالیہ نقل و حرکت کے بارے میں بات چیت کرنے کا اشارہ دیا ہے۔