روہنگیاؤں کو واپس نہ لینے میانمار پر شیخ حسینہ کی تنقید

اقوام متحدہ ۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے میانمار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اپنے شہریوں (روہنگیا) کو واپس لینے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا جو میانمار میں بدھسٹوں اور فوج کے ظلم و ستم اور قتل و غارت گری سے خوفزدہ ہوکر گذشتہ سال بنگلہ دیش فرار ہوگئے تھے اور اب تک وہیں پناہ گزینوں کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ میانمار حکومت نے زبانی طور پر وعدہ کیا تھا کہ وہ روہنگیائی باشندوں کو واپس لے گا۔ انہوں نے روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف ظلم و جبر اور قتل و غارت گری کو نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم سے تعبیر کیا۔ اقوام متحدہ کے عالمی قائدین کے سالانہ اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔