حیدرآباد: دلت روہت ویمولہ جس نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی ۔آج ان کی ماں کو حیدرآباد یونیورسٹی نے آٹھ لاکھ روپئے بطور معاوضہ ادا کیا۔
روہت کی ماں رادھیکا ویمولہ نے کہا کہ ان کے وکیل نے انہیں مشورہ دیا کہ یہ رقم قبول کر لیں ۔
روہت ویمولہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کا طالبعلم تھا۔وہ پچھلے سال جنوری میں ہاسٹل کے روم میں پنکھے سے لٹکا ہواپایا گیا ۔
یونیورسٹی کی جانب سے ویمولہ پر عائد کئے گئے احکامات سے وہ ذہنی طور پر مانوف ہو چکا تھا۔اس کی یہ خودکشی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی ۔