نئی دہلی، 4اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر راہول گاندھی نے روپے کے ریکارڈ گراوٹ اور سب سے کم ترین سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں اس کی جو حالت ہوگئی ہے اس سے لگتا ہے کہ روپیہ اب لڑھک نہیں رہا ہے بلکہ برباد ہوگیا ہے ۔ گاندھی نے ٹوئٹ کیا” بریکنگ: روپیہ گر کر73.77روپے کی سطح سے پار۔ یہ لڑھک نہیں رہا ۔ یہ ٹوٹ پھوٹ گیا ہے۔”خیال رہے کہ روپیہ آج لڑھکتے ہوئے 73.82 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔کل چہارشنبہ کے روز بھی روپیہ ریکارڈ سطح تک گر کر 73.34 روپے فی ڈالر پر آگیا تھا۔ راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اس صورت حال کے لئے قافیہ بندی کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے کہا”روپیہ گر گیا73 پار/مہنگائی مچائے ہاہاکار/تیل گیس میں لگی ہے آگ/بازار میں مچی ہے بھاگم بھاگ/ او 56انچ سینے والے / کب تک چلے گا سائلنٹ موڈ/ کہاں ہے اچھے دن کا کوڈ‘‘۔