حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : روٹری کلب آف حیدرآباد کی جانب سے 68 ویں یوم آزادی تقاریب کا دو روز قبل 13 اگست کو ہوٹل ہریتا پلازا ، پری یاتک بھون ، بیگم پیٹ حیدرآباد پر 6 بجکر 30 منٹ پر اہتمام کیا جارہا ہے ۔ دونوں شہروں کے روٹری کلبس کے مشترکہ اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر ای ہری بابو سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد بحیثیت مہمان خصوصی یوم آزادی کا پیام دیں گے ۔ ان تقاریب میں دونوں شہروں کے روٹرینس اور دیگر کئی اہم شخصیات شرکت کررہی ہیں ۔ پروگرام حسب ذیل ہے ۔ شام 6-30 تا 7 بجے فیلو شپ ( ٹی ) اور مہمان خصوصی سے ڈسٹرکٹ گورنر اور مختلف کلبس کے صدور کا تعارف ، شام 7 تا 7-05 بجے پرئیر ، شام 7-05 تا 7-10 بجے ریکگنائشنس ، شام 7-10 تا 7-15 بجے روٹری کلب آف حیدرآباد کے صدر کی جانب سے غیر مقدمی تقریر ، شام 7-15 تا 7-25 بجے ڈسٹرکٹ گورنر ( ڈسٹرکٹ 3150 ) کا خطاب ، شام 7-25 تا 7-35 بجے مہمان خصوصی کا تعارف ، 7-35 تا 8-20 بجے شام مہمان خصوصی کا خطاب شام 8-20 تا 8-25 بجے شکریہ ادا کیا جائیگا ۔۔