روس ۔امریکہ پلوٹونیم سمجھوتہ معطل

ماسکو،3 اکتوبر (رائٹر) روس نے اسلحہ بنانے کے قابل پلوٹونیم کو ختم کرنے سے متعلق امریکہ کے ساتھ اپنا سمجھوتہ معطل کردیا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آج اس حکم پر دستخط کئے ۔روس اور امریکہ نے اس سمجھوتہ پر سال 2000 میں دستخط کئے تھے ۔ لیکن سال 2010 کے سمجھوتے کے بعد اسے نافذ کیا گیا تھا۔ روس اب اس سمجھوتے کو امریکہ کی غیر دوستانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے روسی وفاق کے اسٹریٹیجک استحکام کے لئے پیدا شدہ خطرے کی وجہ سے اسے معطل کیا تھا۔