روس کے وزیر داخلہ کی شمالی کوریا آمد

ٹوکیو، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) روس کے وزیر داخلہ ولمادیر کولوکولتسیو شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے منگل کو اس کی اطلاع دی۔شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق روس کے وزیر داخلہ ایک وفد کے ہمراہ یکم اپریل کو پیونگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔ان کے اس دورے کے مقاصد کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

کملا ہیریس نے 12ملین ڈالرس کے فنڈس جمع کئے
واشنگٹن ۔2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیریس جو پہلی ہندوستانی نژاد امریکی سینیٹر ہیں نے اپنی پہلی صدارتی مہم کے دوران پہلے سہ ماہی ماں قابل لحاظ 12ملین ڈالرس کے فنڈس جمع کئے اور اس طرح 2020ء میں موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو چیلنج کرنے والی کملا ہیریس کیلئے یہ ایک شاندار آغاز ہے ۔ توقع ہے کہ آئندہ پرائمریز میں بھی ان کی کارکردگی اطمینان بخش رہے گی۔