روس کے ساتھ روابط بہتر بنانے کو ٹلرسن کی تائید

منیلا، 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے آج کہاکہ وہ روس کے ساتھ روابط کو بہتر کرنے کیلئے باہمی عدم اتفاق کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔مسٹر ٹلرسن نے کل یہاں روس کے وزیر خارجہ سرجئی لاوروف کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ یوکرین کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے روس نے بات چیت کے اشارے دیئے ہیں۔ امریکہ کے وزیر خارجہ نے کہاکہ بات چیت کے ذریعہ سے امریکہ۔روس کے مابین مسائل کا حل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ روس کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ انتخابات میں دخل اندازی بہت سنگین معاملہ تھا۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کے خلاف نئی پابندی لگانے سے متعلق بل پر دستخط کرنے کے بعد دونوں لیڈروں کی یہ پہلی ملاقات ہے ۔