ماسکو /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) روس کے دو طیاروں کا اغواء کرلیا گیا ہے ۔ ایک خانگی طیارہ کو جنوبی روس کے صوبہ تیمون میں واقع ایک ٹاؤن ایشم سے بغیر اجازت کے خانگی طیارہ کا اغواء کیا گیا ۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اتوار کی صبح غیرمجاز طور پر طیارہ کی اڑان بھری ۔ مقامی وفاقی ضلع کے تحقیقاتی محکمہ نے آن لائین بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ کے اغواء سے متعلق تفصیل بتانا مشکل ہے ۔ بیان کے مطابق ابتداء میں تین افراد نے ایک خانگی جیٹ طیارہ گارڈن GY-80-160 ہلکے طیارہ کو لیکر آسمان میں اڑگئے ۔ لیکن ٹکنیکل خرابی کے باعث یہ طیارہ ایرپورٹ پر اترگیا جہاں ان افراد نے وہاں موجود دوسرے خانگی طیارہ Yak-52 کا اغواء کیا ۔ یہ طیارہ فی الحال ماسکو کی سمت اڑان بھررہا ہے ۔ طیارہ کا اغواء کرنے والوں نے ایرپورٹ پر کسی سے اجازت لئے بغیر ہی ان کی اڑان بھری تھی ۔ تاہم تحقیقاتای عہدیداروں نے اس بات کی توثیق نہیں کی ہے کہ یہ طیارے اغواء کئے گئے ہیں یا نہیں ۔
سنگاپور ایرلائنز طیارہ کی کوالالمپور ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
کوالالمپور ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی سے سنگاپور جانے والے سنگاپور ایرلائنز کے طیارہ میں فنی خرابی کے باعث آج ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ ملیشیا ایرپورٹ ہولڈنگس کے ترجمان نے کہا کہ کوالالمپور انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی ۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔