برلن 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل نے کہا ہے کہ یوروپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس جلدی ہی منعقد ہوگا جس میں یوکرین بحران پر روس کے خلاف مزید تحدیدات عائد کرنے کے تعلق سے غور کیا جائیگا ۔ مرکیل نے آج روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے جنیوا میں ہوئی بات چیت کے دوران کئے گئے وعدوں کا پاس و لحاظ نہیں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں روس مشرقی یوروپ میں علیحدگی پسندوں کو امن کے راستے پر لاسکتا تھا تاہم اس نے ایسا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کی گئی ہے اور یوروپی یونے کی جانب سے روس پر مزید تحدیدات عائد کرنے کے تعلق سے غور کیا جائیگا ۔